۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
آیت اللہ بوشہری

حوزہ/ قم المقدسہ کے امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شخصیت کو خواتین اور نوجوان نسل کے لیے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی عبادت، عفاف اور قربانی کا مکمل نمونہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے نماز جمعہ کے خطبے میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شخصیت کو خواتین اور نوجوان نسل کے لیے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی عبادت، عفاف اور قربانی کا مکمل نمونہ ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حکومت ایران کو سوشل میڈیا کے سلسلے میں مناسب قانون سازی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک بڑی جنگ جاری یے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا حکومت سے تقاضا ہے کہ پہلے اسے ایک نظام کے تحت لائیں اور پھر اصلاحی اقدامات کریں۔

انہوں نے امریکہ کی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتیں دنیا کو غالب اور مغلوب میں تقسیم کرتی ہیں، لیکن ایران کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے حزب اللہ کے رہنما شہید سید حسن نصراللہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کے باوجود مقاومت کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔

آیت اللہ بوشہری نے حکومت سے کہا کہ آئندہ سال کا بجٹ خسارے کے بغیر ترتیب دیا جائے اور عوامی مسائل خصوصاً مہنگائی اور معیشت پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے معاد (یوم قیامت) پر ایمان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمان انسان کو ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے اور اسے بہتر زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔

خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان اور محاذ مقاومت کی مدد کے لئے شروع کی گئی تحریک میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جو معاشرتی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .